امریکہ نے ہندوستان کی50اشیاء پر سے ڈیوٹی فری رعایت ہٹالی

واشنگٹن۔یکم نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے ہندوستان کی کم از کم 50اشیاء پر سے ڈیوٹی فری رعایت کو ہٹالی ہے ۔ ان اشیاء میں سے زیادہ ترکا تعلق ہینڈلوم اور زرعی شعبوں سے ہیں۔امریکہ کے اس اقدام سے ٹرمپ نظم و نسق کا سخت موقف عیاں ہوتا ہے ۔ ٹرمپ نظم و نسق نئی دہلی کے ساتھ تجارتی معاملوں کے مسائل پر سخت موقف اختیار کیا ہوا ہے ۔امریکی فیڈرل رجسٹر نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے 90اشیاء کی فہرست پیش کی ہے جن کوترجیحی طور پر ڈیوٹی فری رعایت کے زمرہ سے نکالا گیا ۔ صدرامریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے دن صدارتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ان اشیاء کو یکم نومبر سے ڈیوٹی فری رعایت سے ہٹا دینے کی ہدایت دی تھی ۔ یکم نومبر کے ساتھ ہی یہ اشیاء اب سستی قیمت میں دستیاب نہیں ہوں گی ۔ اشیاء کی قیمتوں پر نظرثانی سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ امریکی صدارتی اعلامیہ کسی ایک ملک کے نہیں ہے بلکہ صرف اشیاء کی حد تک محدود ہے ۔ ہندوستان ڈیوٹی فری رعایت سے استفادہ کرنے والے سب سے بڑے ملکوں میں شمار کیا جاتا ہے ‘ اب ٹرمپ نظم و نسق کے فیصلہ سے ان اشیاء کی قیمتوں کودھکہ پہنچے گا ۔