ہر سال 30 ہزار طلبہ داخلے حاصل کررہے ہیں ، امریکی کونسلنگ جنرل حیدرآباد
حیدرآباد ۔ 21 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : امریکی کونسل جنرل متعینہ حیدرآباد مسٹر میکانیکل ملیسن نے یو ایس ا ے کے اور ہندوستان کے تعلیمی معاہدہ کے قائم کردہ یو ایس آئی ای ایف کو حیدرآباد کونسلنگ میں نومبر 2013 میں اس کا قیام عمل میں لایا اور اس کے تعلق سے عوام میں معلومات کی فراہمی کے لیے حیدرآباد کے منتخبہ اخباری نمائندوں کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اپنی قیام گاہ واقع جوبلی ہلز پر رکھا اور تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یونائٹیڈ اسٹیٹ انڈیا ایجوکیشن فاونڈیشن ہندوستانی طلبہ کو امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کے لیے کئی طرح کی مدد فراہم کرتا ہے ۔ جو کالجس ، کورسز سے متعلق معلومات ، یونیورسٹیز ، فیلو شپ ، اسکالر شپ ، فینانشیل اسسٹنٹ کی مکمل رہنمائی کرتا ہے ۔ اس ادارہ کا قیام امریکی سفارت خانہ ہند کے تحت 1950 میں عمل میں آیا اور حیدرآباد میں نومبر 2013 سے امریکی قونصل خانہ بیگم پیٹ میں کام شروع کیا ۔ امریکہ میں ہندوستان کے طلبہ کی تعداد لگ بھگ 96 ہزار ہے جو انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس میں دوسرا بڑا ملک ہے اور ہر سال 25 تا 30 ہزار ہندوستانی طلبہ امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کے لیے آتے ہیں اور داخلے حاصل کرتے ہیں ۔ امریکہ میں بھی اعلیٰ تعلیم کے لیے جو امتحانات جی میاٹ ، جی آر ای ، اور ایس اے ٹی ہیں اس کے علاوہ انگریزی زبان کے امتحانات ٹوفل ، IECTS وغیرہ دیکھے جاتے ہیں ۔ حیدرآباد اور ریاست تلنگانہ آندھرا پردیش کے طلبہ جو امریکہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں ہو وہ یو ایس ۔ آئی ای ایف سے مکمل طور پر استفادہ کرسکتے ہیں ۔ اس کے مقاصد اور کاموں میں امریکہ میں تعلیم اور یو ایس اے ایجوکیشن فیر کا انعقاد بھی شامل ہے ۔ حیدرآباد کے ہوٹل تاج کرشنا میں 21 ستمبر کو ایک روزہ امریکی ایجوکیشن فیر رکھا جارہا ہے جس میں امریکہ کے 28 یونیورسٹیز کے نمائندہ مستقل طور پر حاضر رہیں گے ۔ اس کی مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ usief.org.in ملاحظہ کریں ۔۔