امریکہ میں 9000 نیپالی تارکین عارضی تحفظ کے موقف سے محروم

واشنگٹن ۔ 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ٹرمپ انتظامیہ نے تقریباً 9000 نیپالی تارکین وطن کے عارضی تحفظ کے موقف کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرح اب ان لوگوں کو مطلع کردیا گیا ہیکہ وہ یا تو امریکہ چھوڑ کر چلے جائیں یا پھر امریکہ میں قیام کا کوئی دیگر قانونی جواز تلاش کریں۔ یاد رہیکہ عارضی پروٹیکشن اسٹیٹس (TPS) ایسے ممالک کو فراہم کیا جاتا ہے جہاں انسانی بحران ہے جیسے پرتشدد جدوجہد، ماحولیاتی آلودگی، زلزلہ یا پھر کوئی وبائی بیماری پھوٹ پڑنا ان وجوہات کی بنیاد پر متاثرہ افراد کو اپنے متعلقہ وطن واپس لوٹنا مشکل ہوجاتا ہے۔