امریکہ میں 6 چینی جاسوس گرفتار

واشنگٹن ۔ /19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) 6 چینی جاسوس بشمول ایک پروفیسر آج معاشی جاسوسی اور امریکی تجارتی رازوں کا سرقہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلئے گئے ۔ انہوں نے چین کے زیرانتظام کمپنیوں کو اور نفاذ قانون محکموں کو اپنی جاسوسی اور سرقہ کی وارداتوں سے فائدہ پہونچایا تھا ۔