امریکہ میں ہنگاموں کے دوران زائد از 400 گرفتاریاں

نیویارک۔ 27 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے شہر فرگوسن اور دیگر شہروں میں جاری ہنگاموں کے دوران 400 سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مظاہرین پولیس گاڑیوں کو جلا رہے تھے، دوکانوں کو لوٹ رہے تھے اور تھانے کی عمارت پر پتھر اور بوتلیں پھینک رہے تھے۔ فرگوسن کے علاوہ احتجاجی سرگرمیاں نیو یارک، بوسٹن، لاس اینجلس، ڈیلس اور دیگر شہروں میں بھی ہوئیں۔ صدر اوباما نے اعلان کیا کہ ہنگاموں کی صفائی پیش نہیں کی جا سکتی اور یہ کہ ذمہ داروں کو سزا دی جانی چاہئے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں کے خلاف سخت تدابیر اختیار کیا جانا غلط ہوگا۔ ریاست میزوری کے حکام حالات کو معمول پر لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ دو ہزار سے زیادہ نیشنل گارڈز فرگوسن میں متعین کئے گئے ہیں، وہ شہر کی سڑکوں کی گشت میں مصروف ہیں۔