امریکہ میں ہندوؤں کی چوتھی سب سے بڑی آبادی

واشنگٹن 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں دیگر مذاہب کے ماننے والے باشندوں میں ہندوؤں کی آبادی چوتھے مقام پر ہے۔ ایمگریشن کی جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اس وقت مقیم ہندوؤں کی تعداد 2.23 ملین ہوگئی ہے۔ سال 2007 ء سے ان کی آبادی میں ایک ملین یا 85.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ میں مذہب کی بنیاد پر کروائے گئے وسیع تر سروے کی بنیاد پر ہندوؤں کو چوتھا مقام حاصل ہے۔ پیو ریسرچ سنٹر کے مذہبی اُمور کا جائزہ لینے والے ادارہ نے یہ رپورٹ شائع کی ہے۔ اس جائزہ میں امریکی آبادی میں ہندوؤں کی اکثریت کا فیصد بتایا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2050 ء تک ہندوؤں کی آبادی 4.78 ملین ہوجائے گی جبکہ عیسائی مذہب کے ماننے والوں کی اکثریت برقرار رہے گی جہاں 11 ملین عیسائی پائے جاتے ہیں لیکن عیسائیوں کی آبادی میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ عیسائیوں کے بعد دوسری بڑی آبادی یہودیوں کی ہے جو آبادی کا 1.9 فیصد ہے۔ اس میں بتدریج 0.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جائزہ میں پتہ چلا ہے کہ اسلام بھی امریکی آبادی کا 0.9 فیصد حصہ ہے۔