امریکہ میں کمسن لڑکی کو چھونے والے پادری کو چھ سال کی قید

نیویارک ۔ /30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ایک نو عمر لڑکی کے جنسی استحصال پر ہندوستان کے ایک سابق رومن کیتھولک پادری کو چھ سال کی سزائے قید دی گئی ہے ۔ 38 سالہ جان پراوین کو جنوبی ڈکوٹا کے ریاپڈ سٹی چرچ میں ایک 13 سالہ لڑکی کو فروری کے دوران شہوانی احساس کے ساتھ چھونے کے جرم کا مرتکب پایا گیا ہے ۔ ریاپڈ سٹی جرنل کے مطابق جج اسٹیون مانڈیل نے استعاثہ کی طرف سے زیادہ سے زیادہ ایک سال کی سزاء دینے کی درخواست کے بعد اس سزاء کا اعلان کیا ۔