امریکہ میں ڈکیتی کی واردات، دو ہندوستانی ہلاک

نیویارک ۔ 8 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گیس اسٹیشنوں پر ڈکیتی کے دو مختلف واقعات میں دو ہندوستانیوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا جس کے بعد مقامی عوام میں خوف و ہراسانی کی لہر دوڑ گئی ۔ کنکٹیکٹ کے نیو ہیون میں واقع گیس اسٹیشن پر بحیثیت کلرک کام کرنے والے 39 سالہ سنجے پٹیل کے سینہ پر تین اور ہاتھ پر دو گولیاں پیوست کردی۔ تین نقاب پوش افراد کے حملہ کے بعدپٹیل کو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا ۔ دوسرا وا قعہ ریاست ایلنائی میں پیش آیا جہاں 35 سالہ راجیش مڈالہ کو چھوٹے سی قصبہ پیوریا کے گیس اسٹیشن میں گولی ماردی گئی۔ پولیس نے حملہ آور کا بروقت پتہ چلالیا جو لو پوائنٹ میں فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوگیا۔