ہوسٹن ۔4جون ( سیاست ڈاٹ کام ) باوقار اوکلا ہوما اسٹیٹ یونیورسٹی میں کمپیوٹر انجنیئرنگ کے پروفیسر سبھاش کاک کو پدم شری کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو ہندوستان کے قونصل جنرل ڈاکٹر انوپم رے نے انہیں تفویض کیا ۔ پدم شری کو ہندوستان کا چوتھا اعلیٰ ترین اعزاز تصور کیا جاتا ہے ۔ انوپم رے نے ڈپٹی قونصل جنرل سریندر اومانا کے تعاون سے توصیفی سرٹیفیکٹ اور میڈل حوالے کیا ۔ ماہ مارچ میں ڈاکٹر انوپم اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کیلئے ہندوستان کا دورہ نہیں کرسکے تھے ۔ 72سالہ مسٹر کاک نے اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران کہا کہ انہیں پدم شری ایوارڈ حاصل کرکے بہت خوش ہے ۔ ان کا تعلق کشمیر کے سرینگر سے ہے ۔ انہوں نے ہندوستان کو دنیا کی ایک مضبوط ترین معیشت قرار دیا ۔