امریکہ میں پاریکر کا علاج اطمینان بخش ،سریش پربھو کا بیان

پاناجی 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر گوا منوہر پاریکر امریکہ میں اپنے علاج کو قبول کررہے ہیں اور اُن کی صحت بتدریج سنبھل رہی ہے، مرکزی وزیر شہری ہوا بازی سریش پربھو نے آج یہ بات بتائی۔ پربھو نے چیف منسٹر سے بات کی اور اُمید ظاہر کی کہ وہ جلد اپنی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے گوا کو ترقی کی سمت لیجانے کیلئے قیادت کریں گے۔ 62 سالہ پاریکر موجودہ طور پر امریکہ کے اسپتال میں لبلبے کے عارضے کا علاج کرارہے ہیں۔ سابق وزیر دفاع مارچ کے پہلے ہفتے میں امریکہ روانہ ہوئے تھے، پربھو نے اُن کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک تمنا ظاہر کی۔