امریکہ میں معمر خاتون کو سوتیلی بیٹی کے قتل پر سزائے قید

نیویارک۔4جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہندوستانی نژاد خاتون جن کی عمر 55سال بتائی گئی ہے کو اپنی 9سالہ سوتیلی بیٹی کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کی پاداش میں 22سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے ۔ خاتون نے انتہائی بے رحمی سے اپنی سوتیلی بیٹی کی غسل ٹب میں اُس وقت ہلاک کردیا تھا جب معصوم بچی اس بات سے بے خبر تھی کہ موت اس کی ماں کے روپ میں آس پاس ہی موجود ہے تھی ۔ خاتون کا نام شامدائی ارجن بتایا گیا ہے جو نیو یارک سے کوئنز علاقہ میں رہتی تھی ۔ کوئنز کی سپریم کورٹ جسٹس کینتھ ہولڈر نے اس قتل کو انتہائی بے رحمانہ قرار دیتے ہوئے خاتون کو 22سال کی سزائے قید سنائی جس نے اگست 2016میں اس جرم کا ارتکاب کیا تھا ۔ متوفیہ کا نام آش دیپ کور تھا جو اس بات سے بے خبر تھی کہ اس کی سوتیلی ماں اس کی جان کی دشمن بھی ہوسکتی ہے ۔ عدالت کا یہ بھی کہناہے کہ مذکورہ خاتون کو جیل سے کبھی رہائی نہ ملے کیونکہ اس نے اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے ایسی تمام بچیوں کو خوفزدہ کردیا ہے جن کی سوتیلی مائیں ہیں ۔اس قتل کے بارے میں سب سے پہلے خاتون کے پڑوسی جس کا نام نارائن بتایا گیا ہے کو شک ہوا تھا کیونکہ باتھ روم کی لائٹ تمام رات جلتی رہی اور بچی کے نظر نہ آنے پر جب اس سے معمر خاتون سے پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ متوفیہ غسل کررہی ہے ۔