لاس انجیلس 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک بندوق بردار نے یونیورسل سٹی واک میں مجمع پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تھی بعدازاں پولیس نے اسے گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ 21 سالہ جیمس رینی وائیٹ جونیر کو مردہ قرار دیا گیا ۔
اقوام متحدہ کی پہلی خاتون کمانڈر
اقوام متحدہ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سکریٹری جنرل بانکی مون نے اقوام متحدہ کی بحال امن فوج کی اولین خاتون کمانڈر ناروے کی ایک خاتون جنرل کو مقرر کیا ہے جو قبل ازیں لبنان میں ،پہلی خلیج جنگ میں ،بوسنیا اور افغانستان میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔