واشنگٹن۔11 فبروری۔ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست کیرولینا کے شمالی شہر چیپل ہِل میں فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت 46 سالہ کریگ اسٹیفن ہِکس کے نام سے کی گئی ہے۔ خبر رساں ادارہ ’اے ایف پی‘ نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقتولین میں چیپل ہِل کا رہائشی 23 سالہ سعدی برکت، اس کی 21 سالہ بیوی یوسر ابو صالحہ اور اس کی بہن رزان ابو صالحہ شامل ہیں۔ پولیس نے ابھی تک اس تہرے قتل کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں