واشنگٹن ۔ 15 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) سیلاب سے تباہ لوسیانا میں تقریباً 20,000 افراد کو محفوظ مقام منتقل کیا گیا جبکہ 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی ریاست لدھیانہ کے گورنر جان بیل اڈورڈس نے بتایا کہ ایک ہفتہ سے جاری بارش کے سبب تقریباً 10,000 افراد کو شیلٹرس میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بڑے پیمانہ پر تباہی کو سانحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی سنگین صورتحال اب بھی برقرار ہے اور عوام کا تخلیہ کیا جارہا ہے۔