امریکہ میں ساتھی مسافر پر جنسی حملہ کے الزام میں ہندوستانی گرفتار

واشنگٹن 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی نژاد 61 سالہ دیویندر سنگھ کو اندرون ملک ایک پرواز کے دوران طیارہ میں اپنی ساتھی خاتون مسافر پر جنسی حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔ وہ بوسٹن کا ساکن ہے اسے طیارے کے نیوار پہنچنے پر ایف بی آئی نے گرفتار کرلیا۔ اسے کل نیو جرسی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے 2 سال سزائے قید اور ڈھائی لاکھ امریکی ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ایرانی طیارہ حادثہ میں
چارارکان عملہ ہلاک
تہران 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ایران کا کہنا ہے کہ ایک ایک چھوٹے سے طیارہ میں سوار ارکان عملہ خلیج فارس کے علاقہ مںی طیارہ کے حادثہ کا شکار ہونے پر ہلاک ہوگئے ۔سرکاری خبر رساں ادارہ ارنا کے بموجب فالکن 20 طیارہ جو سرکاری شہری ہوازبازی تنظیم کی ملکیت تھا،آزمائشی پرواز پر تھا جبکہ کل رات دیر گئے جزیرہ کش کے قریب حادثہ کا شکار ہوگیا۔ یہ جزیرہ مشہور سیاحتی مرکزہے۔تمام چار ارکان عملہ کی نعشیں دستیاب ہوچکی ہیں اور حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔ایران میں طیارہ حادثوں کی ایک طویل تاریخ ہے جس کی وجہ اکثر طیاروں کی ناقص دیکھ بھال قرار دی جاتی ہے۔