فلاڈلفیا ( امریکہ ) 14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی ساری ریاستوں کے اسٹیٹ الیکشن عہدیداران کا ایک اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں 2016 کے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کے تازہ انکشافات کا جائزہ لیا جائیگا ۔ یہ ایکسالانہ اجلاس ہے جو عموما کسی میڈیا توجہ کے بغیر تکمیل کو پہونچ جاتا ہے ۔ اس میں ووٹرس رجسٹریشن اور رائے دہی کے آلات وغیرہ پر غور ہوتا ہے ۔ تاہم اس سال کے اجلاس پر ساری توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ حال میں یہ تازہ انکشافات بھی ہوئے ہیں کہ روس نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی تھی ۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اب تک اس مسئلہ پر روس پر کسی طرح کی تنقید نہیں کی ہے ۔