نیویارک۔ یکم نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں خلائی جہاز حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔کیلی فورنیا کے ’’موہاوے صحر‘‘ میں خلائی جہاز کی تجرباتی پرواز کی جارہی تھی، جہاز میں دو پائلٹ سوار تھے، جن میں سے ایک موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔ ’’ورجن گیلکٹک‘‘ نامی کمپنی ایسے خلائی جہازوں کا تجربہ کررہی ہے جس میں وہ مسافروں کو سیاحت کی غرض سے خلا میں لے کر جائے۔