ہوسٹن ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک نامعلوم شخص نے اپنی خاتون باس کی گولی مار کر ہلاک کردینے کے بعد خودکشی کرلی۔ اس واقعہ کے بعد ڈلاس شہر کی ایک ہمہ منزلہ عمارت میں افراتفری پیدا ہوگئی۔ ڈلاس پولیس کو فوری اطلاع دی گئی تھی کہ عمارت میں واقع دفتر میں ایک شوٹر موجود ہے۔ جب پولیس وہاں پہنچی تو افسران کو معلوم ہوا کہ حملہ آور ایک میٹنگ روم میں ہے جس پر پولیس افسران نے دروازہ کے قفل پر گولی چلا کر اسے ناکارہ کردیا۔ دروازہ کھول کر جیسے ہی وہ اندر داخل ہوئے انہیں ایک مرد اور خاتون کی نعش پڑی ہوئی نظر آئی۔ پولیس کا کہنا ہیکہ حملہ آور نے پہلے خاتون کو ہلاک کیا ہوگا اور پھر اسی پستول سے خودکشی کرلی ہوگی۔
جنوبی کوریا معاملے میں چین اور
روس کے تعاون پر تبادلہ خیال:کم
ٹوکیو، 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کوریائی جزیرہ میں امن و سلامتی امور کے لئے جنوبی کوریا کے خصوصی نمائندہ کم ہونگ۔کیون نے آج کہاکہ انہوں نے شمالی کوریا کے معاملے میں چین اور روس سے تعاون حاصل کرنے کی تدابیر پر بات چیت کی ہے ۔مسٹر کم نے یہاں اپنے جاپانی اور امریکی ہم منصب کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ شمالی کوریا کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے چین اور روس کا تعاون حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔واضح رہے کہ شمالی کوریا ایک نئے نیوکلیائی تجربہ یا بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کی تیاری کر رہاہے ۔