لاس اینجلس ۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) ایک انتہائی المناک واقعہ میں ایک 2 سالہ لڑکے ہاتھوں حادثی طورپر گولی چل جانے سے اُس کی ماں فوت ہوگئی ۔ والمارٹ اسٹور میں شاپنگ کے د وران دو سالہ لڑکے نے اپنی ماں کے پر س سے ریوالور نکال لیا۔ ویرونیکا نامی 29 سالہ خاتون اُس وقت ہیڈن میں واقع والمارٹ اسٹور میں اپنے چار بچوں کے ساتھ موجود تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ خریداری کے دوران اُس کا 2 سالہ بیٹا ماں کے پرس تک پہنچ گیا۔ اور اُس میں موجود ریوالور نکال لیا جو حادثاتی طورپر چل گیا ۔ جس وقت یہ حادثہ ہوا معصوم لڑکا شاپنگ کارٹ میں بیٹھا ہوا تھا ۔ مکام نے 2 سالہ لڑکے کے دیگر بھائی بہنوں سے بھی بات کی جو اس واقعہ پر حیرت زدہ تھے۔ ویرونیکا اُس علاقہ کی رہنے والی نہیں تھی بلکہ تعطیلات گزارنے وہاں آئی تھی اور اُس کے پاس موجود ریوالور کا ایک خفیہ لائیسنس بھی اُس کے پاس تھا ۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج دیکھنے کے بعد ہی یہ معلوم ہوسکا کہ یہ واقعہ محض ایک حادثہ تھا جس پر والمارٹ انتظامیہ نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔