واشنگٹن 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام )دولت اسلامیہ کا ایک جنگجو جس نے جہاد کیلئے آن لائن اپیل پر انسداد دہشت گردی حکمت عملی کی امریکی سرزمین پر تربیت حاصل کی تھی جبکہ وہ سرکاری محکمہ کے پروگرام میں شرکت کررہا تھا انحراف کر کے دولت اسلامیہ میں شامل ہوگیا۔ کرنل گلمرود خالیموف سابق پولیس کمانڈر برائے تاجکستان تھا‘ اسے دولت اسلامیہ کے ویڈیو فلم میں سیاح وردی میں ملبوس دیکھا گیا ہے ۔ اس نے تربیتی پروگرام کیلئے کم از کم تین بار امریکی شہر لوئزیانہ کا سفر کیا تھا۔خبررساں چینل سی این این نے اس اطلاع کی توثیق کی ہے۔