نیویارک۔ 26 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )امریکہ میں آئے برفانی طوفان کے باعث لاکھوں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ گھروں میں محصور رہے ۔ اس کے علاوہ 5000 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی۔ نیویارک کے میئر بل ڈی گلازیونے اسے امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا برفانی طوفان قرار دیا ہے ۔ اس نے نیوجرسی سے لے کر کینیڈا کی سرحد تک کے علاقہ بشمول نیویارک اور بوسٹن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔اس کی وجہ سے نیویارک اور نیو انگلینڈ میں عام زندگی مفلوج ہوگئی ۔