واشنگٹن 9 جون (سیاست ڈاٹ کام )امریکہ کے دو اعلی سطحی سینٹرس نے اوباما انتظامیہ سے یہ خواہش کی ہے کہ وہ ہندوستان اور دیگر ممالک کو اعتماد میں لیتے ہوئے مالدیپ میں جمہوریت کی بحالی کیلئے راہ ہموار ہے جہاں کئی سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا بھی شامل ہے ۔ جس میں سابق صدر محمد نشید بھی شامل ہیں ۔ دونوں سینیٹرس جان میک کین اور جیک ریڈ نے اس سلسلہ میں وزیر دفات ایشٹن کارٹر اور وزیر خارجہ جان کیری کو مکتوبات تحریر کئے ہیں جہاں انہوں نے مالدیپ میں ابتر داخلی صورتحال کا تذکرہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مالدیپ میں جمہوری اقدار کا بحال کیا جانا ضروری ہے جس میں انسانی حقوق کی بحالی اور جنوبی اشیاء میں امریکی قومی سکیوریٹی پالیسی کو مد نظر رکھنا بھی ضروری ہے ۔