امریکہ طالبان سے غیرمشروط مذاکرات کیلئے تیار

کابل۔29 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی خصوصی مشیر برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امریکہ طالبان سے پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ زلمے خیل زاد نے امریکی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی امریکہ کیلئے سنگین مسئلہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی حکومت اور طالبان کے درمیان مفاہمت کرانا میرا مشن ہے۔ایک سوال کے جواب میں زلمے خلیل زاد کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی مشروط ہے، افغانستان سے دہشت گردی کا خاتمہ امریکہ کا اہم ترین مقصد ہے۔ایسی اطلاعات ہیں کہ کابل حکومت 20 اکتوبر کو منعقدہ پارلیمانی الیکشن کو پرامن بنانے کی خاطر طالبان سے مدد کی خواہاں ہے ۔