امریکہ اور جنوبی کوریا نے فوجیوں کی باقیات واپس کردی

سیول ۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور جنوبی کوریا نے آج ایک سادہ سی تقریب کے دوران 1950-53 کی کوریائی جنگ میں مارے گئے فوجیوں کی باقیات واپس کردیں۔ سیول کی وزارت دفاع نے بتایا کہ ایک نامعلوم فوجی جو شاید امریکی فوجی تھا، کی باقیات 2016ء میں جنوبی کوریا میں دریافت ہوئی تھی، اسے امریکہ بھیج دیا جائے گا۔ دریں اثناء امریکی فوج نے جنوبی کوریا کے ایک فوجی کی باقیات کو سیول بھیج دیا۔ یہ باقیات 2001ء میں امریکہ اور شمالی کوریا کی جانب سے ایک مشترکہ تلاشی مہم کے دوران دریافت ہوئی تھی۔