امریکہ ، سعودی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پابند ِ عہد : ہیتھر نوریٹ

دبئی۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ہیتھر نوریٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ، سعودی عرب کے ساتھ اُن کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے تیار ہے کیونکہ سعودی عرب کو یمن کے حوثی باغیوں کے میزائیل حملوں کا سامنا ہے۔ امریکہ حوثی میزائل کے ریاض پر راست حملوں کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ ان دھمکیوں سے یمن اور سعودی عرب میں خلیج مزید گہری ہوگی اور بداعتمادی میں اضافہ کا موجب ہوگی۔ ہم (امریکہ) تمام پارٹیوں کو اقوام متحدہ کے خصوصی قاصد مارٹن گریفتھس کے ساتھ بات چیت کرنے پر زور دیں گے تاکہ سیاسی طور پر اس معاملے کا تصفیہ ہوجائے اور یمن مسئلہ کا پرامن اختتام ہو۔ یہ اطلاع عربی اخبار ’’العربیہ‘‘ نے نوریٹ کے بیان کو شائع کرتے ہوئے دی۔ مذکورہ بالا بیان حوثی دہشت گردوں کے ریاض پر 2 بیالسٹک میزائل حملوں کے ایک دن بعد دیا گیا ہے۔