امریکہ، ہندوستان اور چین سے روس کو یکا و تنہا کردینے کا خواہاں

واشنگٹن 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج روس کی جانب سے کریمیا کے الحاق پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان اور چین کے ساتھ اپنی سفارتی کوششوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں ہی ممالک سے خواہش کی ہے کہ وہ روس کو یکجا و تنہا کردیں لیکن یہ خواہش بھی کی ہے کہ روس پر کوئی تحدیدات عائد نہ کی جائے۔

دریں اثناء اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ترجمان میری ہاف نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا امریکہ روس پر بھی ایران کی تیل کی تحدیدات کی طرح کوئی پابندی عائد کرے گا، جواب دیتے ہوئے کہاکہ نہیں ہم اُس حد تک تو نہیں جاسکتے البتہ ہم یوروپی ممالک سے روس پر تحدیدات عائد کرنے کے موضوع پر تبادلہ خیال ضرور کررہے ہیں۔