مین پوری (یو پی ) ۔22نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یو پی کے سینئر وزیر اعظم خان نے سماج وادی پارٹی کے خارج شدہ قائد امرسنگھ کو کچرے کے مماثل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی طوفان آتا ہے تو اس کے ساتھ ہی ساتھ کچرا بھی آتا ہے ۔ کافی کچرا طوفان کے ساتھ آجاتا ہے ۔ یہ امرسنگھ پر ان کی درپردہ تنقید تھی ۔ ایک دن قبل ہی سابق سماج وادی پارٹی قائد نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کی سالگرہ تقریب میں ان کے آبائی مقام سفائی میں شرکت کی تھی ۔ تفصیل دریافت کرنے پر اعظم خان نے کہا کہ انہیں اور کچھ نہیں کہناہے ۔