چیف منسٹر اے پی چندرا بابو سائیکل کے ذریعہ سکریٹریٹ پہونچے ، ملازمین کو بھی سائیکلوں کی سہولت
حیدرآباد /31 جنوری ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج ریاستی راجدھانی امراوتی میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کرنے کے مقصد سے ’’اسمارٹ سیکلوں ‘‘ کے سسٹم کو متعارف کرتے ہوئے خود چیف منسٹر نے سکریٹریٹ کے بلاک نمبر 2 سے اپنے دفتر تک سائیکل کے ذریعہ پہونچے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جرمنی سے اب تک جملہ 30 اسمارٹ سائیکلیں کو درآمد کرکے سکریٹریٹ پہونچائی گئیں ۔ جبکہ ویلگاپوڈی سکریٹریٹ میں تجرباتی اساس پر سائیکلوں کو شروع کیا گیا ۔ ماسٹر پلان کے مطابق سی آر ڈی اے حدود میں سائیکل سواروں کیلئے خصوصی ٹریکس کا انتظام کیا گیا ۔ علاوہ ازیں سکریٹریٹ کے احاطہ میں دو اسمارٹ سائیکل اسٹیشن اور گاڑیوں کی پارکنگ کے مقام پر بھی ایک اور سائیکل اسٹیشن قائم کیا گیا ۔ ہر ایک سائیکل اسٹیشن میں دس سیکلیں دستیاب رکھی گئیں ہیں اور سائیکل لیکر استعمال کرنے والوں کیلئے خصوصی طور پر سوائپنگ کارڈ ، پاس ورڈ بھی مختص کیا جائے گا ۔ جس کے ذریعہ سائیک نکالی جاسکتی ہے ۔ سکریٹریٹ کے اندر اور باہر وزیٹرس کی ضرورت و سہولت کیلئے سائیکلیں رکھی گئی ہیں ۔ وزیٹرس کا کام ہوجانے کے بعد لی گئی سائیکل کو تین سائیکل اسٹیشنوں میں سے کسی ایک اسٹیشن پر حوالہ کردینا ہوگا ۔ ان اسمارٹ سائیکلوں کی خصوصیت یہ ہے کہ الائیڈ المونیم سے تیار کردہ یہ سائیکلیں بارش میں بھیگنے کے باوجود ’’ زنگ‘‘ وغیرہ سے متاثر نہیں ہوں گی ۔ علاوہ ازیں ان سائیکلوں کو تین گیرس بھی ہوں گے ۔