امراوتی میں سکریٹریٹ کی تعمیر کیلئے اجازت

حیدرآباد 29 ڈسمبر (این ایس ایس) حکومت آندھراپردیش تمام تر کوششیں جاری رکھی ہوئی ہے کہ جون 2016 ء تک ریاستی دارالحکومت کو وجئے واڑہ کی امراوتی ٹاؤن شپ کو منتقل کردیا جائے۔ حکومت نے آج احکام جاری کرتے ہوئے امراوتی میں سکریٹریٹ کے لئے 6 لاکھ مربع فیٹ گنجائش والے دفاتر کی تعمیر کے لئے اجازت دے دی ہے۔ کمشنر آندھراپردیش کیاپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی وجئے واڑہ نے قبل ازیں بیان کیاکہ سکریٹریٹ کو حیدرآباد سے امراوتی ٹاؤن شپ کو منتقلی کے لئے درکار اراضی تعمیراتی کاموں کے لئے مختص کردی گئی ہے۔