امتحانات کے دوران فوت طالب علم کو تین مضامین میں تقریباً 100 فیصد نشانات !

نئی دہلی۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نوئیڈا کے ایک طالب علم ونائیک سریدھر نے سی بی ایس ای کی 10 ویں جماعت کے تین مضامین کے امتحانات میں شرکت کرتے ہوئے تقریباً 100 فیصد نشانات حاصل کیا تھا لیکن مارچ میں اس وقت فوت ہوگیا جب مزید دو پرچوں کے امتحان باقی تھے۔ تفصیلات کے مطابق ونائیک سریدھر کو انگریزی میں 100 سائنس میں 96 اور سنسکرت میں 97 نشانات حاصل ہوئے تھے لیکن وہ کمپیوٹر سائنس اور سوشیل اسٹیڈیز کے امتحانات میں حصہ نہیں لے سکا تھا۔ سریدھر کو رگ پٹھے سکڑنے کا شدید عارضہ لاحق تھا، اس مرض کو ڈسٹرافی کہا جاتا ہے۔ برطانیہ کے افسانوی سائنس داں بھی اسٹیفن ہاکنس بچپن سے ایسے ہیں عارضہ سے دوچار تھے جس کے باوجود وہ غیرمعمولی ذہانت کے سبب کامیاب سائنس داں بن سکتے تھے۔ چنانچہ سریدھر کہتا تھا کہ ’’جب اسٹیفن ہاکنس آکسفورڈ یونیورسٹی جاسکتے ہیں اور علوم فلکیات کے ماہر کی حیثیت سے شہرت حاصل کرسکتے ہیں کہ میں بھی خلا میں جاسکتا ہوں۔ ونائک کی ہیں جو انڈین انسٹیٹیوٹ آف سائنس سے فارغ التحصیل میں تھے۔ فی الحال فیلوشپ پر برٹش کولمبیا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کررہی ہیں۔ سریدھر کے والد جی ایم آر کے نائب صدر ہیں۔