امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے بی ایڈ کورسیس میں داخلے

حیدرآباد 3 جنوری (این ایس ایس) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی حیدرآباد نے تعلیمی سال 2016-17 ء کے دوران فاصلاتی تعلیم میں دو سالہ بیچلر آف ایجوکیشن (بی ایڈ) اور دو سالہ بی ایڈ اسپیشل ایجوکیشن (ایس ای) میں داخلوں کا اعلان کیا۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 30 جنوری 2016 ء مقرر کی گئی ہے۔ داخلہ انٹرنس 14 فبروری کو منعقد ہوں گے۔ معلوماتی کتابچہ یونیورسٹی ہذا کے ویب سائیٹ braouonline.in یا braou.ac.in سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ خواہشمند امیدواروں کو چاہئے کہ وہ انٹرنس میں شرکت کے لئے ادخال فارم بذریعہ آن لائن یونیورسٹی پورٹل پر بہ ادائیگی 400 بذریعہ ڈیبٹ / کریڈٹ کارڈ کرسکتے ہیں یا پھر ٹی ایس / اے پی آن لائن کے فرنچائز سنٹرس سے کرکے رسید حاصل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔