آن لائن ادخال فارم کی کل آخری تاریخ ، انگلش،اردو اور تلگو ذریعہ تعلیم کی سہولت
حیدرآباد ۔26 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے انڈر گرائجویٹ کورسیس تعلیمی سال 2015-16 کے لئے اہلیتی امتحان کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ جناب مرزا فرید علی بیگ کوآرڈی نیٹر گورنمنٹ ڈگری کالج ویمن حسینی علم اسٹڈی سنٹر نے بتایا کہ سنٹر ہذا خالص لڑکیوں کے لیے مختص ہے جہاں پر اردو اور انگریزی میڈیم کی سہولت ہے ۔اہلیتی امتحان کے لئے آن لائن ادخال درخواست کا آغاز ہوگیا ہے۔ رجسٹریشن فیس 200 روپئے مقرر ہے۔ جبکہ آن لائن فرانچائیز سنٹرس پر 210 روپئے فیس ادا کرنا چاہئے جس میں موبائیل نمبر کا درج کرنا لازمی ہے۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 28 فروری 2015 ء مقرر کی گئی ہے۔ اہلیتی امتحان 12 اپریل کو صبح 10 تا 12.30 بجے دن منعقد ہوگا۔ نتائج اپریل کے تیسرے ہفتہ میں جاری کئے جائیں گے اور سال اول میں داخلہ مرحلہ کا آغاز جون 2015 ء سے ہوگا۔ مزید تفصیلات کے لئے یونیورسٹی کے ویب سائیٹ www.braouonline.in ملاحظہ کریں۔ اہلیتی امتحان میں شرکت کے خواہشمند افراد کاپی زون اے پی آن لائن سنٹر نزد واقع گوتم ماڈل اسکول شاہ علی بنڈہ نیو روڈ پر صبح 11 تا 8 بجے شب آن لائن فارم داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے راست اسٹڈی سنٹر ہذا سے یا پھر فون نمبرات 9700592500 ، 9700291782 ، 9441226559 پر ربط کریں۔