امام رشیدی کو بنگابھوشن ایوارڈ

کولکتہ ۔ /22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مولانا امام امداد الرشیدی اپنا بنگابھوشن ایوارڈ جو حکومت مغربی بنگال نے اعلان کیا تھا اسے حاصل کرنے کیلئے کولکتہ نہیں پہونچ سکے کیونکہ مقدس ماہ رمضان جاری ہے ۔ مولانا امداد اللہ رشیدی کا نوجوان بیٹا آسن سول فسادات میں رام نومی کے دن ہلاک کردیا گیا تھا ۔ امام مولانا رشیدی نے اپنے بیٹے صبغت اللہ رشیدی کے انتقام کیلئے اپیل نہیں کی تھی کیونکہ ایسا کرنے سے آسان سول کی مسلم بستیوں میں کشیدگی پھیل سکتی تھی ۔ اس کے بجائے امام رشیدی نے امن اور صبر و تحمل کی اپیل کی تھی اس لئے انہیں بنگابھوشن ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ۔