امام خمینی کی برسی کے موقع پر آج ایرانی قونصلیٹ جنرل میں کانفرنس

حیدرآباد 31 مئی (این ایس ایس) اسلامی جمہوریہ ایران کے حیدرآباد میں واقع قونصلیٹ جنرل کے زیراہتمام اسلامی انقلاب کے قائد اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی کی 26 ویں برسی کے موقع پر ایک کانفرنس یکم جون کو شام 7.30 بجے قونصلیٹ جنرل کے دفتر بنجارہ ہلز میں منعقد ہوگی۔ ایرانی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر اور اسلامی جمہوریہ ایران کے روحانی رہنما کے موجودہ مشیر حجۃ الاسلام آغا علی اکبر ناطق نوری اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر متعینہ نئی دہلی غلام رضا انصاری مہمان خصوصی ہوں گے۔