امارات کا طیارہ 10 بیمار مسافروں کیساتھ نیویارک پہونچا

نیویارک۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا کہ چہارشنبہ کے دن اُس کا طیارہ 14 گھنٹوں کی پرواز کے ذریعہ دوبئی سے نیویارک پہونچا ۔ اس میں 10 مسافر بیمار تھے۔ طیارہ کو وزارتِ صحت کے عہدیداروں نے قرنطینہ میں رکھ دیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے بموجب اس 2 منزلہA380 کی جھلکیاں دکھائی گئیں جو جان ایف کینیڈی بین الاقوامی ایرپورٹ کے ٹارمک پر کھڑا ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اس خبر کی توثیق کی کہ سفر کے دوران 10 مسافر بیمار ہوگئے تھے۔ احتیاطی اقدام کے طور پر مقامی ڈاکٹروں نے ان کا علاج کیا، دیگر مسافروں کو کچھ وقفہ کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی۔ سماجی ذرائع ابلاغ پر شائع شدہ تصویروں کے بموجب ایمبولینس کاریں ٹارمک پر طیارہ کے قریب قطار باندھے کھڑی تھیں۔ یہ دنیا کی وسیع ترین ایرلائینز ہے اور ہر طیارہ میں 500 مسافر منتقل کئے جاسکتے ہیں۔ لاری کوہن نے جو طیارہ میں سوار تھے ، اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ ، مسافرین کو نیویارک ایرپورٹ اور نیوجرسی ایرپورٹ میں فوری اترنے کی اجازت نہیں دی۔