ال سلواڈور میں زلزلہ کے جھٹکے

سان سلواڈور، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وسطی امریکی ال سلواڈور میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جسکی شدت ریختر پیما پر 5.9 تھی۔سویلین سیکورٹی حکام نے کہا کہ کل شام آئے زلزلہ سے فی الحال کسی قسم کے نقصان کی خبر نہیں ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔