الیکشن کمیشن سے نمائندگی کا فیصلہ ، بی جے پی اور کانگریس کے درمیان تنازعہ
حیدرآباد۔ 23 جنوری (سیاست نیوز)الکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے چھیڑچھاڑ کے دعووں کے بعد 22 سیاسی جماعتوں نے الکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے بجائے بیالٹ پیپر سے انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان جماعتوں نے دعوی کیا ہیکہ ماہرین الکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں چھیڑ چھاڑ کرنے کی گنجائش ہونے کا دعوی کررہے ہیں ۔ امریکہ کے بشمول دنیا کے 120 ممالک میں الکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال نہیں کئے جارہے ہیں ۔ بیالٹ پیپر کے احیا کو قومی مباحث بنانے کا چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے مطالبہ کیا ہے ۔ ایس پی اور بی ایس پی بھی بیالٹ پیپر کے حق میں ہے ۔ کانگریس پارٹی نے حالیہ تنازعہ کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ بی جے پی نے شجاع کی پریس کانفرنس میں کانگریس کا ہاتھ ہونے کا دعوی کیا ۔