حیدرآباد ۔ 9۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے 15 مارچ کو تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک کل جماعتی اجلاس منعقد کیاجارہا ہے جس میں ایم پی ٹی سی ، زیڈ پی ٹی سی انتخابات منعقد کئے جانے کے مسئلہ پر غور و خوص کیا جائے گا ۔ ریاستی الیکشن کمیشن ریاست بھر میں ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی ( یعنی منڈل پریشد و ضلع پریشد ) انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے تیزی کے ساتھ اپنی تیاریوں کا آغاز کرچکا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاستی الیکشن کمیشن نے زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی کے لیے مجوزہ انتخابات کے سلسلہ میں پولنگ اسٹیشن کے مسودہ فہرستوں کا جاریہ ماہ 13 مارچ تک اعلان کردینے کی متعلقہ عہدیداروں کو ضروری ہدایات دی ہیں ۔۔