حیدرآباد 6 اپریل (یو این آئی) آندھراپردیش کے وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی سربراہ این چندرابابونائیڈو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آ ف انڈیا ،تلگودیشم کے لئے مشکلات کھڑی کر رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی بی جے پی ،وائی ایس آرکانگریس اور دوسروں کی سازشوں کے خلاف قومی جذبہ کے ساتھ جدوجہد کرے گی۔انہوں نے اس یقین کااظہار کیا کہ نیا تلگوسال تمام کے لئے بہتر ہوگا۔صدرتلگودیشم نے تلگوسال نو اگادی کی تقاریب میں حصہ لیا۔اس موقع پرا نہوں نے عوام کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ وہ پولاورم پروجیکٹ کو جاریہ سال قوم کے نام کریں گے ۔چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ ریاست میں دوبارہ برسراقتدار آنے پر ان کی پارٹی تلگودیشم کسانوں کے لئے آبپاشی کا مناسب پانی سپلائی کرنے ، فلاحی اسکیمات میں اضافہ کرنے کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ عوام کا مستقبل ہی ان کی ذمہ داری ہے ۔