لکھنؤ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اُترپردیش میں یوگی ادتیہ ناتھ کی زیرقیادت حکومت نے توثیق کی ہے کہ الہ آباد کا نام تبدیل کرتے ہوئے اس کو ’’پریاگ‘‘ کا نیا نام دیا جائے گا۔ ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریہ نے توثیق کی کہ ایک طویل عرصہ سے الہ آباد کی پریاگ کی حیثیت سے شناخت ہوچکی ہے چنانچہ حکومت نے اس شہر کا نام پریاگ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔