حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : راجہ سنگھ بی جے پی ایم ایل اے گوشہ محل نے آج بیان دیا کہ الور میں تشدد جس میں گاؤ رکھشکوں نے ایک مسلمان تاجر کو ہلاک کردیا تھا کہا کہ اس قسم کے تشدد مسلسل ہوتے رہیں گے جب تک گائے کو قومی جانور قرار نہ دیا جائے اور گائے کے ذبح کو ختم نہ کیا جائے گا ۔ اس طرح کے پر تشدد واقعات کو روکنا ناممکن ہے ۔ اور گائیوں کی دیکھ بھال کے لیے ایک آفیسر کا تقرر ہونا چاہئے اور جب تک گائیوں کی حفاظت نہ ہوتی ہو اس قسم کے پر تشدد واقعات ہوتے رہیں گے ۔ انہوں نے اپنے ایک ویڈیو درخواست میں وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جانب توجہ دیں ۔ انہوں نے گاؤ رکھشکوں کے ہاتھوں ہلاک اکبر خاں کی ہلاکت کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگوں نے ان کی ہلاکت کے خلاف آوازیں اٹھا رہے ہیں لیکن کسی نے بھی یہ نہیں دریافت کیا کہ ان کو کس وجہ سے ہلاک کیا گیا جب کہ سابق میں ان کو گائیوں کی اسمگلنگ کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔۔