حیدرآباد۔29مارچ(سیاست نیوز) مہناج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیر اہتمام الحدیث النبوی ﷺ کنونشن کا سالار جنگ میوزیم میں انعقاد عمل میںآیا۔اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بانی مہناج القرآن انٹر نیشنل کی عظیم الشان تالیف المنھاج السوی الحدیث النبویؐ کی حضرت العلامہ سید شاہ محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری کے ہاتھوں ہندوستان میںرسم رونمائی بھی انجام پائی۔کنونشن اور تالیف کی رسم رونمائی کی سرپرستی حضرت العلامہ قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری صدر کل ہند جمعیتہ المشائخ نے کی جبکہ صدارت حضرت العلامہ سید شاہ محمد صدیق حسینی عارف قادری سجاد نشین بارگاہ حضرت خواجہ محبو ب اللہ ؒ نے کی۔ کنونشن کا آغاز حافظ محمد علیم الدین صدیقی کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ اور کمسن نعت خواں شفیع اللہ خان نے بارگاہ رسالت مآب ؐ میںنعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔ حضرت العلامہ سید شاہ حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ‘ حضرت العلامہ شاہ احمد عبدالحکیم صدیقی قادری المقتدر ی الملتانی پاشاہ‘ حضرت العلامہ شید شاہ احمد نوراللہ حسنی حسینی قادری نور پاشاہ‘ حضرت العلامہ سید شاہ فراز محی الدین قادری الجیلانی نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے اس کنونشن میں شرکت کی۔شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ حضرت العلامہ خواجہ شریف‘ پروفیسر سید علیم اشرف جائسی مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی‘ پروفیسر بدیع الدین صابری عثمانیہ یونیورسٹی‘ ڈاکٹر سید جہانگیر پروفیسر ایلفو‘ اور مولانا حبیب احمد الحسینی ڈائرکٹر مہناج القرآن انٹرنیشنل آنڈیا نے اپنے خصوصی خطابات کے ذریعہ بانی منہاج القرآن کی تالیفات کو وقت کی اہم ضرورت قراردیا۔ قبل ازیں مہناج القرآن انٹرنیشنل انڈیا ( تلنگانہ و آندھرا ) کی جانب سے تمام مہمانوں کی شال پوشی بھی کی گئی۔ سید حسنین پاشاہ قادری الموسوی صدرمہناج القرآن انٹرنیشنل انڈیا ( تلنگانہ و آندھرا )‘ سید عبدالرشید قادری نائب صدرمہناج القرآن انٹرنیشنل انڈیا ( تلنگانہ و آندھرا ) نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ کنونشن کی کاروائی کنونیر محمد بلال صوفیانی زبیر نے چلائی۔ سامعین کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجو دتھی۔