گوہاٹی۔16مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم الفا ( آئی) کے تین عسکریت پسندوں نے اپنے آپ کو آسام پولیس کے حوالے کردیا ۔ یہ بات آسام پولیس کے ایک بہت ہی سیئر پولیس آفیسر نے بتائی ۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر کلا اھار سائیکیا نے چہارشنبہ کے روز اخبار نویسیوں کو بتایا کہ ان تین عسکریت پسندوں میں سے ایک نے بورڈوسا پولیس چوکی کے انچارج آفیسر کو قتل کردیا تھا ۔ پولیس کو اطلاع ملنے پر کہ الفاد (آئی) کے آرمی ہند ۔میامار سرحد پار کر کے آسام کے علاقوں میں بعض سرگرمیاں انجام دینے والے ہیں ۔ ایک مخالف شورش پسندی آپریشن کیا گیا جس میں آسام پولیس کی ٹیم ، ہندوستانی فوج اور سی آر پی ایف نے حصہ لیا ۔ ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ صیانتی افواج نے الفا کے عسکریت پسندوں کو سپردگی کیلئے راغب کیا اور انہوں نے گولہ بارود کے ذخیرہ کے ساتھ خود سپردگی اختیار کی ۔ عسکریت پسندوں سے حاصل کردہ اسلحہ میں اے کے 61، اے کے 56 ، ایچ کے 33رائفل تھیں۔