الشباب کے پانچ ارکان کو سزائے موت

موگادیشو ۔ 3 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ کی الشباب انتہاء پسند گروپ کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا ، کینیا اور صومالیہ کی حکومتوں کیلئے جاسوسی کرنے والے اُن کے پانچ ارکان کو سزائے موت دی گئی ہے ۔ الشباب نے پنے اندلس ریڈیو اسٹیشن کے ذریعہ یہ کہکر ہلاکتوں اعلان کیا کہ سزائے موت گزشتہ شب موضع کنٹواری میں برسرعام دی گئی ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ تمام مبینہ جاسوسوں کو کھمبوں سے باندھ کر اُن پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی ۔ سزائے موت کے مقام پر ایک خودساختہ ’’جج ‘‘ نے تمام ملزمین کا جرم بہ آواز بلند پڑھ کر سنایا اور بعد ازاں فائرنگ اسکواڈ نے اپنا کام کردیا ۔

۔150 سال بعد نیلے چاند کامکمل گہن 31 جنوری کو
واشنگٹن ۔ 3 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک مکمل چاند گہن جس میں اس ماہ کا بدر کامل بھی شامل ہے جسے عرف عام میں ’’نیلا چاند‘‘ کہا جاتا ہے 31 جنوری کو رونما ہوگا جو گزشتہ 150 سالوں میں رونما ہونے والا پہلامکمل چاند گہن ہوگا جبکہ 2018 ء کا یہ پہلا چاند گہن ہوگا۔ یاد رہے کہ 2017 ء سے قبل 31 ڈسمبر 2009 ء کو جزوی چاند گہن رونما ہوا تھا تاہم ’’نیلے چاند ‘ کا مکمل چاند گہن 31 مارچ 1866ء کو رونما ہوا تھا ۔