علاقائی عرب ممالک کے ساتھ ملکر نشریات بند کردیئے جائیں گے
یروشلم۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے آج کہا کہ وہ قطر کے فلیگ شپ الجزیرہ نیوز نیٹ ورک پر پابندی کا منصوبہ رکھتا ہے ۔ اسرائیل سے نشر ہونے والے اس نیٹ ورک کو روک دیا جائے گا ۔ اسرائیل دیگر علاقائی عرب ممالک کے ساتھ ملکر الجزیرہ پر امتناع عائد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ مبینہ طور پرتشدد کو بھڑکانے اور نفرت پھیلانے کے الزامات کے درمیان اس براڈ کاسٹر کو انتباہ دیا گیا ۔ وزیر مواصلات ایوب کارا نے کہا کہ الجزیرہ کے صحافیوں کے اکریڈیشن کارڈ بھی واپس لئے جائیں گے اور انہیں اسرائیل میں کام کرنے سے روک دیا جائے گا ۔ وزیراعظم بنجامن نتن یاوہ کی لکویڈ پارٹی کے رکن اور وزیر مواصلات اسرائیل نے الجزیہ کے خلاف اس طرح کے اقدامات کرنے سے متعلق کوئی ٹائم ٹیبل نہیں بتایا ۔ دوحہ کے الجزیرہ نیوز نیٹ ورک نے فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔ الجزیرہ کی جانب سے عربی اور انگلش کے چیانلس چلائے جاتے ہیں ۔ یروشلم میں الجزیرہ کے بیورو چیف ولید العمری نے کہا کہ ان کے دفتر کو اسرائیلی عہدیداروں نے اسرائیلی عہدیداروں نے ایسی کوئی اطلاع نہیں دی ہے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات کرنے کاامکان ہے ۔ اردن اور سعودی عربیہ نے حال ہی میں الجزیرہ کے مقامی دفاتر کو بند کردیا تھا ۔