البرٹ آئنسٹائن کے مکتوب کی نیلامی

بوسٹن ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمن سائنسداں البرٹ آئنسٹائن کے ہاتھوں سے تحریر کردہ ایک مکتوب کی نیلامی سے 5000 امریکی ڈالرس حاصل ہونے کی توقع ہے جو انہوں نے اپنے ایک ساتھی کی قلمی تخلیقات کو شائع کرنے کیلئے ایک پبلشر کو بطور سفارش ایک پوسٹ کارڈ پر تحریر کیا تھا اور اس پر 9 جون 1923ء کی تاریخ درج ہے۔ مکتوب ہین سریشین بیک کو تحریر کیا گیا ہے جنہوں نے ’’ایکزیومیٹکس آف دی ریلیٹوسٹک اسپیس ٹائم ڈاکٹرین‘‘ تحریر کی تھی۔ آئنسٹائن نے اپنے ساتھی کو لکھا ہیکہ انہوں نے اس کا معاملہ اکیڈیمی سے رجوع کیا ہے اور مجھ سے یہ کہا گیا ہے ٹاٹ جیمنی شافٹ ہی اس معاملہ میں کچھ پیشرفت کرسکتے ہیں۔ تاہم میرے ان کیساتھ کوئی شخصی مراسم نہیں ہیں اسکے باوجود ان تک تمہاری درخواست پہنچانے اور غوروخوض کرنے کیلئے میں اپنا پورا تعاون کروں گا۔