الان کردی کے خاندان کی عنقریب کنیڈا کو منتقلی

ٹورنٹو ۔ 28نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے ساحل پر جس بچہ کی تیرتی ہوئی نعش کی تصاویر نے شامی پناہ گزیں بحران پر ساری دنیا میں غم اندوہ اور احتجاج کی ایک لہر دوڑادی تھی اس تین سالہ متوفی لڑکے کی پھوپھی نے جو کنیڈا میں مقام ہے توقع ظاہر کی ہے کہ کرسمس تہوار تک اس کاسارا خاندان کنیڈا پہونچ جائے گا ۔ تیما کردی نے کہا ہے کہ بھائی محمد کردی اور اس کے اس خاندان کو کنیڈا میں پناہ دینے کیلئے اس کی درخواست کو حکومت کنیڈا نے منظور کرلیا ہے لیکن سکیورٹی ضابطوں کی تکمیل ہنوز جاری ہے ۔ کنیڈا میں محکمہ شہریت اور ایمیگریشن کے ایک ترجمان لیری دیری ہی یہ توثیق کرسکتے ہیں کہ آیا محکمہ نے محمد کردی کے خاندان سے رابطہ پیدا کیا ہے ۔ اس دوران لیری ویری نے کہا کہ ’’ہم توثیق کرتے ہیں کہ ان کی درخواستوں کی یکسوئی کا عمل جاری ہے ‘‘ ۔ محمدی کردی 3 سالہ متوفی لڑکے الان کردی کا چچا ہے ۔ اس المناک واقعہ میں الاناپنے پانچ سالہ بھائی اور ماں کے ساتھ ترکی سے یونان جزیرہ عبور کرتے ہوئے کشتی کے اُلٹ جانے سے بے رحم لہروں کی آغوش میں فوت ہوگیا تھا ۔ اس سانحہ میں صرف الان کا باپ عبداﷲ کردی ہی زندہ بچ سکا تھا ۔ تیما نے کہاکہ اس کے ایک بھائی محمد کردی کو پناہ کی درخواست کنیڈا کے حکام نے مسترد کردیا تھا جس کے بعد الان کا باپ عبداﷲ مایوسی کی حالت میں کسی یوروپی ملک میں پناہ کیلئے خطرناک راستہ اپنایا تھا ۔ کنیڈا کے حکام نے کہا ہے کہ انھیں عبداﷲ کردی کے داخلہ کی اجازت کیلئے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی تھی البتہ محمد کردی اور ان کے ارکان خاندان کو پناہ کیلئے موصولہ درخواست نامکمل ہونے کے بنیاد پر مسترد کردی گئی تھی ۔
چینی جنگی طیاروں کی پروازیں، جاپان چوکس
ٹوکیو۔ 28نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) جاپان نے اپنے F-15 جنگی ہوائی جہازوں کو اوکی ناوا اور میاکو میں تعینات کر دیا ہے ،یہ اقدام چین کے جنگی طیاروں کی جاپان فضائی حدود کے قریب پروازیں کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ چین کے جنگی طیارے بحیرہ جنوبی چین کے قریب سے اڑنے کے بعد بحرالکاہل تک گئے اور پھر واپس لوٹ آئے۔ اِس دوران انہوں نے جاپانی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔