الاباما کے میک ڈونالڈ آؤٹ لٹ پر شوٹنگ ، ایک ہلاک ، چار زخمی

اونبر ن ۔ /9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی شہر الاباما میں اوبرن یونیورسٹی کے قریب مک ڈونالڈ آؤٹ لٹ پر اندھادھند شوٹنگ کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر چار زخمی ہوگئے ۔ اوبرن پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مغربی میگنولیہ ریونیو میں ایک رسٹورینٹ پر اتوار کی صبح 2:30 بجے فائرنگ کی اطلاع پر پولیس افسران نے بروقت کارروائی کی ۔ اور وہاں ٹسکیگی کے ایک 20 سالہ نوجوان کو گولی لگنے کے سبب مردہ پایا گیا ۔ پولیس نے کہا کہ دیگر چار افراد زخمی ہوگئے جن میں اوبرن یونیورسٹی کا ایک طالبعلم بھی شامل ہے ۔ ایک اور 16سالہ زخمی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پیڈمونٹ علاقائی طبی مرکز کو منتقل کردیا گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔