جینوا۔30 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی میں نئے سربراہ کیلئے ہونے والے انتخابات میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نامزدہ امیدوار کو بدترین شکست کا سامنا ہوا، 1951 کے بعد سے امریکی کو دوسری مرتبہ ایجنسی کے اہم ترین عہدے سے محروم ہونا پڑا۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن کے ڈائریکٹر جنرل کے عہد پر جمعہ کے روز ہونے والی ووٹنگ کے تیسرے مرحلے میں امریکی امیدوار کین آئیزکس کو شکست کھانی پڑی۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ارکان نے پرتگالی سیاستدان انتونیو ویتورینو کو نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کے نامزد امیدوار کی شکست کی اصل وجہ ٹرمپ کا بین الاقوامی اداروں کے خلاف محاذ آرائی کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے۔نتائج سامنے آنے کے بعد ایک سفارتکار نے موقف اختیار کیا کہ ’امریکہ باہر ہو گیا‘۔