اقوام متحدہ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے تجویز پیش کرنے کے تین ماہ سے بھی کم وقت میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے آج ہندوستان کی زیرقیادت پیش کی جانے والی قرارداد کو منظوری دیتے ہوئے 21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگا قرار دیا اور تسلیم کیا کہ یوگا صحت اور تندرستی کا ایک بہترین طریقہ ہے حالانکہ یہ قرارداد عالمی صحت و خارجہ پالیسی کے ایجنڈہ کے تحت منظور کی گئی ہے، لیکن 193 رکنی جنرل اسمبلی نے ہر سال 21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگا قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔